کھام گاؤں:28/ستمبر (واثق نوید) صحافیوں کی ملک
گیر تنظیم وائس آف میڈیا کے اردو وینگ کی قومی کانفرنس جلگاؤں میں اختتام پذیر ہوی ۔ اس کانفرس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں اردو صحافی حضرات شریک ہوئے تھے۔
وائس آف میڈیا کے اردو وینگ کے قومی صدر مفتی ہارون ندوی کے زیر قیادت و زیر صدارت منعقد اس کانفرس میں اردو صحافیوں کو درپیش مسائل اور اردو صحافیوں کی فلاح و بہبود و تحفظ کے تعلق سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
کانفرنس میں ایکناثھ کھڑسے ، رکن اسمبلی راجو ماما بھولے، ڈاکٹر بھنگالے ، ڈاکٹر چانڈک ، انیل مسکے ، وائس آف میڈیا کے بانی و قومی صدر سندیپ کالے، اردو وینگ کے ریاستی صدر مجتبی فاروقی ، بطور خاص موجود تھے۔
اس موقع پر اردو کے سینیئر صحافی عقیل خان بیاولی اور سعید پٹیل کی طویل صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا گیا ۔ مہمانوں کے ہاتھوں انہیں شال ، گلدستہ ، میمنٹو دیکر انہیں اعزازات سے نوازا گیا ۔




