علم کا روشن ستارہ نیو اِرا اسکول ہے
ایک رخشندہ سہارا نیو ارا اسکول ہے
ہے گلستاں یہ جہاں میں علم کا اخلاص کا
خوشبوؤں کا شہر سارا نیو ارا اسکول ہے
یہ سکھاتا ہے سلیقے دین کے اخلاق کے
نسلِ نو کا ماہ پارہ نیو ارا اسکول ہے
سیکھتے ہیں شہر بھر کے بچے اس میں فلسفے
شہر بھر کا یہ دُلارا نیو ارا اسکول ہے
کھیل کود اور مشق، کوشش، علم سارے ارض کا
ساری دُنیا کو سکھاتا نیو ارا اسکول ہے
ہے ادب میں یہ درخشاں مثل ہے اخلاص کی
علم ِ حق کا سبز تارہ نیو ارا اسکول ہے
ہر زباں کو سیکھتے ہیں بچے اس میں شوق سے
تربیت کا اک نظارہ نیو ارا اسکول ہے
اے خدا رحمت سے تری یہ نگر آباد رکھ
روشنی کا منبع سارا نیو ارا اسکول ہے
سن شگفتہ ننھے پودے محنتوں کا عکس ہیں
ہر نظر کا اب اشارہ نیو ارا اسکول ہے




