مالیگاؤں (پریس ریلز) شہر عزیز کی معروف تعلیمی و سیاسی شخصیت پروفیسر رضوان خان کو شعبہ فزیکل ایجوکیشن میں گزشتہ روزڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اونگ آباد سے ڈاکٹریٹ ڈگری سے نوازا گیا۔
فی الحال ڈاکٹر رضوان خان شہر کی معروف آرٹس، سائنس و کامرس سٹی کالج میں بطور فزیکل ڈائریکٹر خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔
موصوف کئی مرتبہ کارپوریٹر بھی رہ چکے ہیں اور ہمہ وقت تعلیمی، ادبی، سماجی و سیاسی سرگرمیوں متحرک رہتے ہیں۔
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹر عقیل احمد شاہ نے ڈاکٹر رضوان خان کا استقبال کیا۔ نیز ادارہ جامعہ محمدیہ(منصورہ کیمپس) کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔
اس استقبالیہ تقریب میں موجود ناسک ضلع و مالیگاؤں شہر کی سنیئر کالجوں کے پروفیسر حضرات نے موصوف کو مبارکباد پیش کی ۔
اس طرح سے ڈاکٹر محمد اظہر ( پرنسپل پولی ٹیکنیک)، ڈاکٹر محمد سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس) ، ڈاکٹر نوید حسین ( ڈین ریسرچ)، ڈاکٹر دلاور حسین ( ڈین آئی کیو اے سی ) اور جملہ اسٹاف نے بھی انھیں مبارکباد پیش کی۔





