میں عبد الحلیم صابری { صابری صاحب ) اپنے تمام رشتے دار ، جان پہچان والے تمام عزیزوں سے رجوع ہوں کہ پچھلے کچھ دنوں سے میری طبعیت کافی ناساز رہی ہے اس دوران ” اللہ جل اللہ نے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں “ مجھے اتنا وقت ضرور دیا ہے کہ ، میں اپنے تمام عزیزوں سے معذرت طلب کر سکوں ۔ اور میری صحت و تندرستی کے لیئے خود دعا کی درخواست اور دعا کی گذارش کر سکوں ۔
میں اللہ جل اللہ و آقا محمد صلی ﷺ کی بارگاہ میں دنیا و آخرت کی خیر عافیت کی نیت کے ساتھ دعا کا طلب گار ہوں ۔ الحمد للہ ! اللہ جل اللہ نے مجھے انسانیت کی خدمت کے لیے کافی وسیع موقع عنایت فرمایا ۔ مذہبی و سماجی خدمات کے دوران مجھے اپنے شہر اور بیرون شہر میں ملنے جلنے والی عوام میں ہر خاص و عام نے جو محبت اور خلوص پیش کیا ہے ، اس کا مجھے دل سے احساس ہے ۔ سماجی خدمات کو لے کر ، رشتے ناطے کی خدمات ، گھریلو تنازعات ، اصلاحی معاملات میں پنچائیت وغیرہ کو لے کر مہاراشٹر کے علاوہ یوپی ، ایم پی جیسی ریاستوں میں بھی مجھے حقوق العباد کے تحت خدمات انجام دینے کے مواقع ملے ۔ اس موقع پر بھی ہم نے بے لوث خدمات انجام دیئے ۔ میں آپ تمام ہی لوگوں کے خلوص و محبت پر آپ تمام ہی عزیزوں کا شکر گزار ہوں ۔
فی الحال اب بھی میری طبعیت ناساز ہے ، اِس لیے دعا کی خاص گذارش کرتا ہوں کہ ” مجھ سے رابطے میں رہنے والے ہر خاص و عام میں تمام ہی لوگ میرے عزیز ہیں ۔ مجھ سے جانے و انجانے میں گفتگو کے دوران کسی بھائی ، بہن ، میرے بزرگ اور تمام چھوٹے بڑے ملنے جلنے والے اور ان کے علاوہ سماجی خدمات کے دوران مجھ سے ربط میں آنے والے تمام مدرسے ، مساجد ، تعلیمی ، سماجی ، سیاسی ، فلاحی ادارے کے ذمہ دران ممبران و تمام اراکین کے ساتھ ، میرے شہر مالیگاؤں کی ہر دلعزیز عوام سے گذارش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں سے رابطے کے دوران مجھ سے جانے یا انجانے میں ، کسی کی دل آزاری ہو گئی ہو ، یا کہنے سننے میں کوئی غلطی ہو گئی ہو تو مجھے معاف فرمائیں ۔ میں تمام ہی لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں اور معافی کا طلب گار ہوں ۔ مجھے اپنا عزیز سمجھ کر میری جانی و انجانی غلطی کو معاف فرمائیں ۔ اور مجھے جاننے والے تمام عزیزوں سے بھی گذارش ہے کہ میری اس درخواست کو دوسرے تمام عزیزوں تک پہنچائیں ، اور میری گذارش سے مطلع فرمائیں ۔ اسطرح میری صحت و تندرستی کے لیے دعا کا خاص اہتمام فرمائیں ۔ میری تحریر پڑھنے والے تمام ” ناظرین و مومنین “ بھائی بہنوں سے بھی دعا کی خاص گذارش ہے ۔۔۔ امید ہے کہ آپ تمام عزیزوں کی دعائیں ، ان شاء اللہ ! میرے لیے ” شفا کی عطا “ کا ذریعہ بن جائے ۔ آمین الھی امین





