کھام گاؤں ؛3/ اکتوبر (واثق نوید ) ناندیڑ کے اردو گھر میں ایک پُر وقار تقریب میں علم دوست ماہر تعلیم ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین صاحب (مرحوم) کی یاد میں فروغ اردو سوسائٹی ناندیڑ اور بانو ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ناندیڑ کے اشتراک سے 2 اکتوبر کو فعال معلّم توصیف احمد عبدالوہاب کو ان کے تعلیمی میدان میں غیر معمولی لگن، جذبہ اور وابستگی کے ساتھ کام کرنے کے اعتراف میں انھیں ریاستی سطح پر "ایڈووکیٹ محمد بہاء الدین مثالی معلّم ایوراڈ 2023 " شکشک آمدار وکرم وسنت راؤ کاڑے کے ہاتھوں سے نوازا گیا ہے۔
اس پُروقار تقریب کی صدارت وکرم وسنت راؤ کاڑے نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں مفتی ایوب قاسمی ، ڈائریکٹر مانو پروفیسر محمد عبدالسّمیع صدّیقی، او۔ایس۔ڈی مانو پروفیسر محمود صدّیقی، سابق ایم ایل اے بیڑ ایڈوکیٹ سراج دیشمکھ، اُردو کوآرڈینیٹر ایس۔سی۔اِی۔آر۔ٹی پونے توصیف پرویز، شری ڈی بی جامبھرونکر کے علاوہ دیگر کئی معزّز شخصیات موجود تھیں۔
معلوم ہو کہ توصیف سر نے حال ہی میں انگریزی مضمون میں سیٹ کا امتحان میں نمایاں مقام حاصل کر کے
امراوتی یونیرسٹی سے گولڈ میڈل اور نیٹ امتحان
کے ساتھ JRF میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا ۔
توصیف احمد سر کی ریاستی سطح پر مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ ، ریاستی سطح پر مختلف ورکشاپ میں شرکت
تعلیمی ،سماجی ،اور تدریسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مذکورہ ریاستی سطح کا مثالی معلم ایوارڈ دیا گیا ۔
ریاستی معلم ایوارڈ ملنے پر توصیف احمد سر کو دوست احباب نے مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا



