کھام گاؤں:4 / اکتوبر (واثق نوید) کھام گاؤں ودھان سبھا حلقہ میں آنجہانی بھاؤ صاحب فونڈکر کے جنم دن کے ضمن میں 125 کروڑ روپے تخمینہ کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاح کئے گئے ۔ مقامی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے فنڈ سے دیہی و شہری علاقوں میں یہ کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ، جس سے عوام میں خوشی و اطمینان پایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی کروڑوں روپئے کے تعمیراتی کاموں کے سنگ بنیاد و افتتاح عمل میں آرہے ہیں ۔
اسی ضمن میں کھام گاؤں تحصیل کے مسلم اکثریتی قصبہ کنجہرہ میں 2 کروڑ 78 لاکھ 80 ہزار روپئے کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ جس میں بس اسٹینڈ سے گرام پنچایت تک روڈ ، پانی ٹاکی ، ودیگر کام شامل ہیں ، اس موقع پر کنجہرہ کی عوام بالخصوص مسلم نوجوانوں نے رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کا جنگی سواگت کرکے انکا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر کئی مسلم نوجوانوں نے آکاش فونڈکر کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی ۔
جنکاکا رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر نے رومال دالکر استقبال کیا ۔ گاؤں کے سرپنچ شفیع اللہ خان نے آکاش فونڈکر کا خصوصی استقبال کرتے ہوئے گاؤں کے تعمیراتی کاموں کے لیے شکریہ ادا کیا ۔





