دھولیہ: (پریس ریلیز ) شہر دھولیہ کے اردو میونسپل کارپوریشن، خانگی پرائمری، ہائی اسکول، جونئیر کالج میں طویل عرصے سے خدمت انجام دینے والے غیر تدریسی ملازمین (پیون ) حضرات کی خدمات کا اعتراف کے سلسلے میں الحاج ضمیر احمد ملّا سر فاونڈیشن (بانی سوئیس ) دھولیہ کی جانب سے ہوٹل رتو راج ریلوے اسٹیشن کے سامنے 26/نومبر بروز اتوار کو صبح ساڑھے دس (30-10) بجے ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں ہر اردو اسکول کے ایک پیون کو " مثالی پیون بنام "نشانِ ضمیر ایوارڈ " سے نوازا جائے گا۔
اسی تقریب میں اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی زندگی بچانے والے تیراکوں کو ایوارڈ دے کر حوصلہ افزائی کی جائیں گی۔
منعقدہ تقریب کے صدر الحاج نہال ضمیر احمد ملّا سر ہوگے۔جبکہ مثالی پیون اور تیراکوں کو رکن اسمبلی محترم ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب (رکن اسمبلی دھولیہ ) ،محترم مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب (رکن اسمبلی شہر مالیگاوں ) کے ہاتھوں نشانِ ضمیر ایوارڈ تفویض کیا جائیں گا۔
اس عظیم الشان تقریب میں عالیجناب موہن دیسلے صاحب (شکشن ادھیکاری ضلع دھولیہ )،عالیجناب الحاج اخلاق احمد صاحب چمڑے والے (صدر ادارہ سوئیس )،عالیجناب دیوناند ٹھاکور صاحب (کارگذار صدر دھولیہ ضلع غیر تدریسی ملازمین سنگھٹنا )، عالیجناب کوثر شیخ صاحب (نائب صدر دھولیہ ضلع غیر تدریسی ملازمین سنگھٹنا )، عالیجناب یٰسین اعظمی صاحب (ماہر تعلیم مالیگاوں )،عالیجناب امتیاز حسین عبدالغفار صاحب (امتیاز دادا ) کے علاوہ مرحوم الحاج ضمیر احمد ملّا سر کے برادر حقیقی بطور مہمانان خاص مدعو کئے گئے ہیں۔
اس عظیم الشان تقریب میں اہل زوق احباب سے شرکت کی گزارش الحاج ضمیر احمد ملّا سر فاؤنڈیشن کے اراکین نے کی ہے۔
