جلگاؤں (شیخ زیان احمد): ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ، مہرون ،جلگاؤں میں امامُ الہند مولانا غلام محی الدین عرفِ عام مولانا آزادؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر قوی یومِ تعلیم نیز یومِ اردو کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کے صدارت خطاب میں پرنسپل عفیفہ شاہین میڈم نے کہا اس وقت مولانا آزاد ؒ جیسے قوم کے رہنما راتوں کو جاگ جاگ کر قوم کے مستقبل کو روشنی دینے کا کام کرتے تھے لیکن آج تو لیڈر اور خود قوم اپنے مستقبل سے لاتعلق وبے پروا نظر آتی ہے۔
مولانا نے کسی انگریز کو کہا تھا میری قوم اس لئے سو رہی ہے کیونکہ میں جاگ کر ان کے حصے کا کا کررہا ہوں۔ پروگرام کا آغا ز دوازدہم کے طالب علم ابرار اشفاق شاہ نے تلاوت سے کیا۔دہم (ج)کی طالبہ گلشن آراء نے نذرانہئ نعت پیش کیا۔بعد ازیں جونیئر کالج کے شعبہئ سیاسیات کے شیخ زیان احمد نے اغراض ومقاصد پیش کئے.
نیز ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ،مولانا آزادؒ اور ٹیپو سلطان ں کی خدمات اور ان سے متعلق ویڈیوز پروجیکٹر کی مدد طلبہ کو دکھائے۔ملّت ہائی اسکول کے شعبہئ سماجی علوم کے عتیق اللہ خان نے مولانا آزاد ؒ کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی۔اسی طرح مراٹھی زبان میں وسیم حمید سر نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ کی شاعری پر گفتگو فرمائی۔ملّت ہائی اسکول وجونیئر کالج کے سوپروائزرمختار سیدسر نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
جونیئر کالج کی انگریزی ڈپارٹمنٹ کی فرحانہ میڈم نے کلمات تشکر ادا کئے۔