مالیگاؤں۔ بروز سنیچر 11 نومبر کو شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں میں آج یوم تعلیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے. اس تقریب کی صدارت اسکول ہذا کے ہیڈماسٹر شیخ تنویر سر نے نبھائی. پروگرام کا آغاز جماعت پنجم کے طالب علم عرشان عالم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا.. عرشیہ مس نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کی.
زاہد امین سر نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی زندگی کے تعلق سے معلومات فراہم کی. اسی طرح ریحان آصف سر نے مولانا ابوالکلام آزاد صاحب کی آزادی میں حصّہ داری کو وضاحت کی. صدر تقریب شیخ تنویر سر نے خاندانی معلومات کو تمام بچوں کے سامنے پیش کیا. رسم شکریہ اور نظامت کے فرائض شیخ صمد سر نے بخوبی انجام دی.