کھام گاؤں:21/نومبر (واثق نوید), ڈاکٹر اسلم خان کی جانب سے ہر سال ٹیپو سلطان جینتی کے موقع پر مختلف مذہبی اور سماجی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، اس سال آنکھوں کی جانچ کیمپ کا انعقاد 19 نومبر کو انکے دواخانے میں کیا گیا تھا ۔
جس میں مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا، ڈاکٹر داؤد دیوانی ماہر امراض چشم نے کمپیوٹر کے ذریعے آنکھوں کا معائنہ کیا۔ جس میں سیکڑوں مریضوں نے اپنی آنکھوں کی جانچ کروائی
دوائیوں کے علاوہ ضرورت مند کو چشمے اور آپریشن والے مریضوں کو کفایتی دام میں آپریشن کا انتظام کردیا گیا ۔ کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر و بانی صدر فاروق اعظم مانیرٹی ملٹی پرپز سوسائٹی ، ڈاکٹر اسلم خان کے ساتھ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں شفا کلنک ، ریلیف میڈیکل ، سہارا آئی کلینک، کے اسٹاف نے بھر پور تعاون کیا ۔ پروگرام کی نظامت و اظہار تشکر عدنان خان نے کیا۔





