الحمدللہ گزشتہ روز پورے آن،بان، شان کے ساتھ نشریات کا مکتبہ اور اس کے دفتر کا افتتاح ہوا۔یہ بات بار بار ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے اراکین اور ذمہ داران کی زبانی سنتے آئے ہیں کہ اگر بچوں اور نوجوانوں کی نفسیات کے مطابق کتابیں فراہم ہوں تو آج بھی کتابوں کے مطالعے کا وہی تناسب ہے جو پہلے تھا بلکہ بعض ممالک کی صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ مطالعے کا رجحان اس سے کہیں زیادہ ہے۔
ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی خوب صورت اور دل کش لائبریریوں کی طرف سے مطالعہ مہم گزشتہ پانچ سال سے جاری ہے۔پڑھنے والے بچوں نے پانچ سو سے زائد کتابوں کا بھی مطالعہ کیا ہے، ابھی چند روز پہلے دس روزہ مطالعہ مہم میں پانچویں جماعت کے طالب علم نے ہمارے کارکنان کی نگرانی میں ساٹھ کتابوں کا مطالعہ کیا۔ ایک اور نے پچاس اور پھر کسی نے چھتیس کتابوں کو پڑھ کر اپنے شوق کی تسکین کی۔
اسی طرح اس میدان میں چھوٹی اور نوعمر بچیاں اورگھر کی خواتین کا شوق جنون کی حد تک دیکھا جارہا ہے۔
اس شوق کو جلا بخشنے کا کام بچوں کی لائبریریوں کے علاوہ سال کے اوائل میں ہونے والا بھٹکل کی تاریخ کا عظیم الشان بچوں کے کتاب میلے نے بھی کیا۔جس میں ہر گھر میں ایک لائبریری کے نعرے پر زور و شور سے عمل کیا گیا۔
نشریات کے مکتبے میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے دلچسپ کتابیں جاذب نظر سیٹ اپ کے ساتھ موجود ہیں،ہندوستان کا مشہور اشاعتی ادارہ “منشورات” اور” گڈ ورڈ” کی کتابیں بھی اس مکتبے میں دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ کئی مکتبوں کی کتابیں مکتبے کی زینت ہیں۔
الحمدللہ نشریات کی کتابوں کو ہندوستان بھر میں ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے اور اس کے کئی ایڈیشن بڑی تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔
ادارے کی نئی میعاد میں ناظم نشریات آفاق احمد محتشم بنائے گئے ہیں جنھیں تحقیق و مطالعے میں خصوصی دلچسپی شروع سے رہی ہے۔
واضح رہے کہ نشریات کا مکتبہ تنظیم روڈ نوائط کالونی میں واقع دفتر ادارہ ادب اطفال بھٹکل سے متصل ہی ہے۔
کچھ دن تک اس مکتبے میں خصوصی آفر بھی رکھا گیا ہے۔مرد و خواتین اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ہماری کتابوں کو گھر بیٹھے بیٹھے حاصل کرنے کے لیے یا دیگر مکتبے اور ادارے والے رابطہ کریں:
9916771414
9611154414
دفتر ادارہ ادب اطفال بھٹکل





