اس ویڈیو کو مکمل دیکھنے کے لیے یوٹیوب کے لوگو کو کلک کریں
الحمد اللہ اسلاف کی کہنہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بروز جمعہ 17 نومبر 2023 شب 10 بجے مالیگاؤں ہائی اسکول میں سرائے سخن کے زیرِ اہتمام اک خالص ادبی و معیاری شعری نشست کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت کا فریضہ محترم ظہور بھائی ( چیئرمین زم زم پری پرائمری اسکول ) نے انجام دیا. رسمِ شمع فروزی جناب صدیقی شکیل سر ( ریٹائرڈ لائبریرین مالیگاؤں ہائی اسکول ) کے ہاتھوں عمل میں آئی . نظامت کی ذمہ داری حافظ انیس اظہر صاحب نے نبھائی. ابو بکر عثمانی صاحب نے کلام پاک کی تلاوت فرمائی . عطاء اشرفی و نوید اشرف صاحبان نے نعتیہ اشعار پیش کیے.
غزلیہ شعرائے کرام میں جناب مصطفی کمال. جناب عمران طالب. جناب عمیس احمر. جناب فیضان رضا. جناب صدیق اکبر. جناب. ندیم ظفر. جناب حبیب دانش. جناب عرفان ندیم. جناب شہروز خاور. جناب ظہیر اکمل. جناب پرواز اعظمی. جناب عبدالقدوس ارحم. جناب انیس اظہر. جناب فرحان دل. جناب ندا فاروقی اور جناب متین شہزاد نے اپنے خوبصورت اشعار سے سامعین کے دلوں کو موہ لیا. اس بے انتہا کامیاب شعری نشست کا اختتام قریب رات 1 بجے ہوا .
جناب رضوان ربّانی سر ( ربّانی دا اسکالر یوٹیوب چینل) نے بڑے ہی خلوص دل کے ساتھ تمام شعرائے کرام کی ویڈیوز اپنے بہترین کیمرے میں ریکارڈ کیں .
محفل کو سجانے سنوارنے میں جناب خالد قریشی جناب اجو فٹر جناب شہروز خاور جناب حبیب دانش جناب عمیس احمر نے بے لوث ہو کر بڑا تعاون کیا .
سرائے سخن کی جانب سے تمام ہی شعرائے کرام منتظمین و سامعین کا بے پناہ شکریہ ادا کیا جاتا ہے.
ان شاء اللہ عنقریب اگلی نشست کا اعلان کیا جائے گا.
جلد ہی ربّانی دا اسکالر یوٹیوب چینل پر آپ شہرِ عزیز مالیگاؤں کی ان نمائندہ آوازوں کو سُن سکیں گے .



