جلگاؤں (شیخ زیان احمد) مشرقِ وسطی میں جاری صیہونی جارہیت سارے عالم پر عیاں ہے۔ اور یہ بھی کہ اب فلسطین و اہل غزہ کے حق میں مسلم (کہلانے والے) ممالک کا کیا رویّہ کتنا سرد و لاحاصل ہے؟ لیکن پھر بھی قومِ مسلم اپنے ربّ اور اس کی مدد سے مایوس نہیں بلکہ پرعزم ہے۔
اللہ کی رحمت اور مدد کا سہارا ہمارے لیے کافی ہے۔ اسی ضمن میں مجتبی فاروق صاحب نے اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی بابت خطاب کیا۔ نیز اہل غزہ و فلسطین کے لئے دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام مسجد نور ، کاٹیا فائل، جلگاؤں میں بعد نماز مغرب کیا گیا۔ دعا جماعت اسلامی ہند کے جلگاؤں ضلعی ناظم سہیل امیر نے کی۔ مجلس میں کثیر تعداد میں اہالیان جلگاوں موجود تھے۔
