کھام گاؤں:22/نومبر (واثق نوید) جلگاؤں خاندیش کی فعال سماجی تنظیم" عادل شاہ فاروقی سنستھا" گزشتہ 16 سالوں سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازتی ہے . امسال بھی ریاست مہاراشٹر کے 30 افراد کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز سے نوازا گیا ۔
اس ضمن میں جلگاؤں کے ضلع کلکٹر آفس میں واقع بچت بھوں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت چوپڑہ کے سابق رکن اسمبلی کیلاس گورکھ پاٹل نے کی ، جبکہ ایس ڈی او منوج دیشمکھ ، ڈاکٹر ہارون شیخ ، کیلاش باپو پاٹل ، ڈاکٹر راہول میور ، و دیگر سیاسی ، سماجی شخصیات و اعلی افسران موجود تھے ۔
اس موقع پر کھام گاؤں شہر کے سینیئر صحافی محمد فاروق عبدالغفار کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین ریاستی جیون گورو ہرسکار 2023 سے نوازا گیا ۔ واضح رہے کہ محمد فاروق کو اس سے قبل بھی مختلف تنظیموں نے ایوارڈ سے نوازا ہے
موصوف کے اس اعزاز پر انکے دوست احباب ، رشتے داروں اور شاگردوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔


