کھام گاؤں:22/نومبر (واثق نوید) حال ہی میں اکولہ ضلع دیہی کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر آشوک امانکر نے ریاستی اعلی عہدیداران کے مشورے و منظورات کے بعد ضلع کی نئی باڈی کا اعلان کیا ۔ اس میں بالاپور سے محمد مشیر امیر الحق کا نام بھی شامل ہے ۔
موصوف کو ضلع کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ۔ موصوف کی اس نامزدگی سے انکے چاہنے والوں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔
مشیر الحق بالاپور کے سابق رکن بلدیہ رہے چکے ہیں ، موصوف بالاپور مانیرٹی ایجوکیشنل شوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر بھی ہیں ۔
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ سال جب راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کی تھی اس وقت یہ یاترا بالاپور سے بھی گذری تھی اس یاترا کو کامیاب بنانے میں مشیر الحق کو سونپی گئی ذمہ داری انہوں نے بحسن و خوبی انجام دیا تھا ۔
اس کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ضلع کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ موصوف کو اس نامزدگی پر انکے دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
