کھام گاؤں:27ن/نومبر (واثق نوید) آنجہانی بھاؤ صاحب فونڈکر و مرحوم برکت پہلوان کی یاد میں 25 نومبر کی شب ایک عظیم الشان آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔
۔جسکی صدارت الحاج بڈھن خان نے فرمائے ، شمع افروزی استاد و معتبر شاعر شمس التمش کے دست مبارک سے انجام پائی ۔ ادیب علیمی کی خوبصورت نظامت نے مشاعرے کو چار چاند لگا دئیے ۔
عارف سیفی ، نعیم فراز ، عروسہ عرشی ، ایڈوکیٹ متین طالب ، انیس شوق ، عظیم رائے پوری ، نوری عزیزی ، و مقامی شعرا خبیب تابش ، عبدالرحمان فارض ، امین خان وسیم اور طاہر احمد طاہر نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کو نوازا ۔ گل زماں 11 گروپ کی جانب سے منعقدہ اس مشاعرے میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کرکے اپنی اردو دوستی کا ثبوت دیا ۔
اس موقع پر شہر کے نوجوان سماجی خدمت گار ، و تاجر عبدالرحمان میمن کے مراٹھی روزنامہ شامنامہ " کھام گاؤں لیکھنی واچک" کے پہلے شمارے کا اجرا بھی عمل میں آیا ۔ رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے ہاتھوں پہلے شمارے کے اجراء کے موقع پر اسٹیج پر مہندر روہنکار ، ستیش اپپا ، ادریس جمعدار ، شیکھر پروہیت ، پون گرڑھ ، جیتو پروہیت ، حاجی قدوس احمد ، فدا حسین ، دھانوکا جی ، و شعراء اکرام موجود تھے ۔








