کھام گاؤں:27/نومبر (واثق نوید) جماعت اسلامی ہند ناندورہ کی جانب سے صفا اسلامی مکتب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو مختلف درجات [درجہ اول تا چہارم] کے نظام کے تحت امت کے بچوں کی تربیت کا فریضہ انجام دیتا ہے۔
بروزسنیچر بعد نماز مغرب اسی مکتب کی جانب سے آفس جماعت اسلامی ہند ناندورہ پر ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس کی غرض و غایت سالانہ امتحانات کا نتیجہ اور اول دوم و سوم آنے والےطلبہ و طالبات کی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
اس پروگرام میں الیاس خان فلاحی [امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند-مہارشٹر]نے سرپرست کی حیثیت سے شرکت کی، انعام حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی، اور اخیر میں طلبہ کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں 'دینی تعلیم و دینی مکاتب کی اہمیت اور تعلیم و تربیت‘ کے متعلق دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی۔
اس پروگرام میں بڑی تعداد میں والدین شریک رہیں،اسکے علاوہ امت کے حساس افراد نے بھی شرکت کی۔




