دھولیہ،26 نومبر 2023
پریس ریلیز
اسکول کے نظام میں غیر تدریسی ملازمین ( پیون ) کی خدمات لائق ستائش ہوتی ہیں ۔ یہ موسموں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرض کو خوش دلی کے ساتھ انجام دیتے ہیں ۔ ہر شعبہ میں سرکاری ملازمین کا اعزاز واکرام کیا جاتا ہے لیکن غیر تدریسی عملہ ایسے اعزاز و اکرام سے محروم رہتا ہے ۔ تاہم ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن ، دھولیہ نے اس بات کو محسوس کرتے ہوئے پہلی بار اردو اسکولوں میں ملازمت کرنے والے غیر تدریسی ملازمین ( پیون ) کو مثالی غیر تدریسی ملازم ( پیون ) نشان ضمیر ایوارڈ دینے کا عزم کیا۔
اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب میں اُردو اسکولوں کے غیر تدریسی عملے کی خدمات کا اعتراف کیلئے منعقد ہوئی جس میں شہر کی مختلف ون میں برسوں سے نمایاں خدمات انجام دینے والے غیر تدریسی ملازمین کو شہر دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ کے دستِ مبارک سے ٹرافی دے کر اعزاز سے نوازا گیا ۔ساتھ ہی ساتھ اسی تقریب میں اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی زندگی بچانے والے تیراکوں کو بھی رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں ایوارڈ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔اس انوکھی پر وقار تقریب میں شہر دھولیہ کی نمائندہ شخصیات اور شہر کی تمام اسکولوں کے معلمین ، جملہ اسٹاف کے ساتھ ہی خانوادہ ضمیر احمد ملا سـر کے تمام دوست احباب اور رشتے دار نے شرکت فرما کر غیر تدریسی ملازمین کی حوصلہ افزائی کی ۔
ہوٹل ریتو راج ، ریلوے اسٹیشن کے سامنے دھولیہ میں منعقد ہونے والی اس انوکھی تقریب کی صدارت الحاج نہال احمد ضمیر احمد ملا سر ( سر پرست ضمیر احمد ملاسر فاؤنڈیشن ، دھولیہ ) نے بحسن وخوبی قبول کی اور نظامت کے فرائض اسماعیل شاد سر نے اپنے منفرد انداز میں بخوبی انجام دی ۔
حلیـم شمـس الـدیـن انصـاری
ایـم آئـی ایـم ضلـع صدر
میڈیا سیل


