کھام گاؤں (واثق نوید) ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم نے مہاراشٹر کے گورنر محترم رمیش بیس اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ راؤ شندے کو ایک مطالباتی محضر روانہ کیا جس میں مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے صوبائی حکومت آ زاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم ،مجاہد آزادی، صحافی بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم ولادت کو سرکاری طور پر یکسر نظر انداز کررہی ہیں۔
عیاں ہوکہ جنرل محکمہ انتظامیہ کی جانب سے ملک کی قومی عظیم شخصیات کا سرکاری سطح پر یوم ولادت منانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن اس وقت بھی مولانا کو یکسر نظر انداز کردیا۔ وزیر اعلیٰ سے اس محضر کے معرفت گزارش کی جاتی ہیکہ 2024 کی فہرست میں بھارت کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے اور ملک کو آزاد کروانے کی انکی قربانیوں کو یاد کرکے فہرست میں نام شامل کیا جائے۔ شیخ عبدالرحیم نے نمائندے کو بتایا کہ گزشتہ تین سالوں سے فہرست میں مولانا کے نام کی شمولیت کے لئے کاوشیں کررہے ہیں۔11 نومبر کو ایک مکتوب جاری کرکے یوم تعلیم منانے کے احکامات جاری کئے جاسکتے تھے لیکن ایسا ہوا نہیں۔اور تین سال سے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کو نظر انداز کیا جارہا ہیں۔