فضول خرچی میں مصروف لغویات اور خرافات سےسر بہ گریباں رہنا آج کی موبائلی نسل نے اپنا وطیرہ خاص بنا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ مالیگاؤں کا ایک فعال تعلیمی ادارہ "اینجل ایجوکشنل فاؤنڈیشن " نے نسل نو خصوصأ اسکولی بچوں کو نشہ آور ادویات سے دور رکھنے انھیں صحت مند بنانے کے لیے مالیگاؤں شہر میں پہلی بار ضلعی سطح پر تین روزہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا ہے۔اس تعلق سے کل دوپہر 1 بجے پروگرام کے مقام میونسپل مراٹھا ہائی اسکول میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے نیتن کھیرنار سر نے بتایا کہ یہ اسپورٹس ڈے فیسٹیول 17,18,19 دسمبر بروز اتوار پیر منگل کو رکھا گیا ہے۔اس تین روزہ پروگرام میں پہلے دن ضلعی سطح پر کراٹے کا مقابلہ ہوگا۔دوسرے دن کبڈی کا مقابلہ اور تیسرے دن رننگ کا مقابلہ ہوگا۔افتخار کبڈی نے پروگرام کا مقصد بیاں کرتے ہوئے کہا کہ اسکولی بچوں کو نشہ آور اشیاء سے دور رکھنے اور انھیں اسپورٹس کی جانب گامزن کرنے کے لئے اس عظیم مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انھوں نے ایجنل ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے چیرمین ایان علی سر کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مالیگاؤں سمیت پورے ناسک ضلع کے بچے نشے کی لت چھوڑ کر اسپورٹس کی جانب مائل ہوں۔عالم سر نے کہا کہ ہمارا یہ تین روزہ فیسٹیول شہر کی تاریخ میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔ہم شہریان کے ساتھ ساتھ شہر کی اسکولوں کے ذمہ داران سے گزارش کرتے ہیں کہ 17 دسمبر سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں اپنے بچوں کو کثیر تعداد میں روانہ کریں تاکہ وہ اس مقابلے کو دیکھ کر اپنے اندر ہمت اور حوصلہ پیدا کر سکیں۔




