پریس ریلیز
شہر اورنگ آباد دنیا بھر میں اپنی علمی و ادبی سوغاتوں کےلیے معروف رہا ہے اسی زمین سے کئی تنظیمیں اٹھیں اور کئی علمی شخصیات نے جنم لیا یہ زمین ہمیشہ سے عظیم الشان علمی و ادبی تقریبات کی گواہ بنی، جس میں ایک کڑی سال گزشتہ منعقد ہونے والا ایجوکیشن ایکسپو ہے، جس کی کامیابی کے بعد امسال ایجوکیشن ایکسپو و کل ہند اردو کتاب میلہ مزید قیمتی سرمائے کے ساتھ مختلف نوعیت کے تہذیبی و ثقافتی پروگراموں کے ساتھ 15 تا 21 دسمبر عام وخاص میدان میں منعقد ہونے جارہا ہے جس کا افتتاح کل بعد نمازِ جمعہ بدست مولانا عمرین محفوظ رحمانی ہوگا، جس میں ملک بھر سے 50 سے زائد پبلشرز کی آمد "مصنف سے ملیے" سرگرمی میں 70 سے زائد مصنفین شرکت کریں گے، اور 50 سے زائد عصری مدارس کے طلباء کے مابین دلچسپ و منفرد نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا، ایجوکیشن ایکسپو کے سات دن کے دورانیے میں روزانہ مختلف موضوعات پر خطاب کرنے کے لیے ملک کے الگ الگ حصوں سے علمی و فکری شخصیات تشریف لائیں گی، جن میں مولانا فضل الرحیم مجددی جنرل سیکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ، ڈاکٹر عبد القدیر شاہین ادارہ جات بیدر، ایس امین الحسن صاحب نائب صدر جماعت اسلامی ہند، محی الدین غازی صاحب،مولانا مہدی حسن عینی انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند، آصف مجتبیٰ دہلی، ڈاکٹر روشن جہاں شیخ ممبئ (ٹرین ایکسڈنٹ سروائیور) اکرم الجبار صاحب ریٹائرڈ چیف کمشنر آف انکم ٹیکس ایڈوکیٹ فواز شاہین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ندیم اختر صاحب میرٹھ، شارق نثار صاحب ممبئ وغیرہ۔
ان شاءاللہ یہ ایجوکیشن ایکسپو اورنگ آباد کے علمی، تہذیبی و ثقافتی ورثے میں ایک گران قدر اضافے کا سبب بنے گا۔
آیئے اس دسمبر کو یادگار بنائیں اپنے ماضی کے اثاثے کو حال کا سرمایہ بنا کر روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں
