پریس ریلیز
الحمدللہ! مورخہ 2 دسمبر 2023ء بروز سنیچر کو جامہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کنواں کے زیر اہتمام، شہر عزیز مالیگاؤں کے زینی بشیر آڈیٹوریم میں منعقدہ قرآنی کوئیز مقابلے میں سردار ہائی اسکول کے طلباء (بوائز) مومن محمد زید ساجد حسین، ابو سعد عبدالر رشید، اسید الرحمٰن انصار احمد (تینوں طلباء جماعت دہم) نے اپنی بہترین پیشکش اور قرآن پاک سے متعلق سوالات کے جوابات دے کر فائنل راونڈ میں پانچواں مقام حاصل کیا اور اعزازی انعام کلام مجید، ٹفن بکس، خوبصورت قلم، سند اور 1500 روپیے نقد سے سرفراز ہوۓ-
طلباء نے مختلف اسکولوں کی 18 ٹیموں میں سے دوم مقام حاصل کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ میں قدم رکھا تھا- شروعات کے دو مراحل میں اچھی کارکردگی پیش کی- شومئی قسمت کہ "بزر" دبا کر جوابات دینے کا موقع نامل پانے کی صورت میں پانچویں اعزازی انعام کے حقدار قرار پاۓ۔
مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا کے مصداق شریکِ مقابلہ طلباء اور انکے والدین کو بھی پرنسپال ایوبی شاہد سر و اسٹاف ممبران کی جانب سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے.



