پریس ریلیز
عظمت اقبال سر شرڈی اردو ہائی اسکول ، شرڈی میں پچھلے بیس سالوں سے بطور مدرس اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ آپ کا آبائی وطن مالیگاؤں ہے۔ آپ انگریزی زبان سے پوسٹ گریجویٹ ہیں اور آپ کا شمار احمد نگر ضلع کے ماہر انگریزی زبان کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران آن لائین تعلیمی سرگرمیوں کی سراہنا عالمی سطح پر کی گئی تھی۔ آپ کی تعلیمی سرگرمیوں اور خدمات کے اعتراف میں اب تک ریاستی و قومی سطح پر مختلف اعزاز ت سے نوازا جا چکا ہے۔ حالانکہ آپ انگریزی زبان کی تدریس سے جڑے ہیں لیکن اردو ادب میں بھی آپ کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ نثر نگاری کے میدان میں آپ اپنی ایک منفرد شناخت بنانے کی کامیاب کوشش کر رہے ہیں۔ شہر کی ادبی نشستوں میں آپ اپنی تخلیقات پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہیں ۔ مقامی اخبارات میں آپ کے تعلیمی ، اصلاحی و معلوماتی مضامین متواتر شائع ہو رہے ہیں۔
آپ کی تدریسی و ادبی خدمات و سرگرمیوں کے مدنظرپاسبان ادب ادارے کی جانب سے آپ کا بطور مثالی مدرس انتخاب عمل میں آیا۔ ۱۶ دسمبر بروز سنیچر ممبئی کے یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم میں پاسبان ادب ادارے کی سالانہ تقریب میراث میں عظمت اقبال سر کو مثالی مدرس کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز مشہور بالی ووڈ اور ٹیلی ویژن اداکار کنول جیت سنگھ کے دست مبارک سے دیا گیا۔
اس وقت پاسبان ادب کے بانی آئی پی ایس آفیسر جناب قیصر خالد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ شہریان مالیگاؤں اور ادب کی دنیا سے منسلک افراد کی جانب سے عظمت اقبال سر کو اس موقع پر مبارکباد و مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔




