ھام گاؤں :17/دسمبر (واثق نوید) , طلبہ بالخصوص اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والوں میں سائنس سےمتعلق بیداری بڑھانے اور ان کی سائنسی سوچ کی قوت اور ان میں چھپے بال سائنسداں کو ابھارنے کے لیے عثمان آزاد اردو ہائی اسکول خان محمد اصغر حسین جونیئر کالج میں پیر اور منگل کو دو روزہ سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
مقامی رتن لال پلاٹ میں کے ایم اصغر حسین جونیئر کالج میں اردو ایجوکیشن سوسائٹی اکولا اور برار تعلیمی کارواں کے مشترکہ زیراہتمام اس تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، افتتاحی تقریب 18 دسمبر کو صبح 10 بجے خان محمد اظہر حسین کی صدارت میں منعقد ہوگی .
نیز 19 دسمبر کو دوپہر 3 بجے تقسیم انعامات کا پروگرام رکھا گیا ہے جس میں ڈاکٹر سچیتا پاٹیکر (ایجوکیشن آفیسر،آکولہ) اور پرمود تیکاڈے (ضلع سائنس نمائش سپروائزر)، شیام راؤت (بی ای او پنچایت سمیتی آکولہ)، سید اسحاق راہی، مفتی محمد اشفاق قاسمی، برہان عرب، محمد فاروق، محمد ذاکر، محمد فاضل، محمد عارف، محمد شعیب الرحمن، غنی غازی، پرنسپل امتیاز احمد خان اور دیگر موجود رہیں گے ۔
یہ جانکاری جونیئر کالج انچارج پروفیسر محمد رفیق نے دی ہے۔


