اسمعیل وفا
پریس ریلیز
مالیگاؤں. اردو کونسل کے زیرِ اہتمام بروز جمعہ 2023 رات 9:47 بجے نوجوان محقق "اسماعیل وفا" کی کتاب "آزادی کا امرت مہوتسو اور اردو" کا جشنِ اجراء کی تقریب رکھی گئی ہے.
جس کی صدارت مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سجادہ نشین خانقاہِ رحمانیہ مالیگاؤں) فرمائیں گے اور محترم عبدالکریم سالار صاحب (چیئرمین اقراء ایجوکیشنل فاؤنڈیشن، جلگاؤں) کے ہاتھوں کتاب کے اجراء کا عمل ہونے والا ہے.
جس میں محترم سلیم شہزاد، محترم جاوید انصاری،محترم محمد رضا اور محترم شہروز خاور صاحبان اپنے تاثرات و اظہارِ خیال پیش کریں گے.
کتاب کے سرورق کی رونمائی نہال احمد انصاری صاحب کے ہاتھوں ہوگی. پروگرام میں شمع فروزی محترم قریشی مختار احمد صاحب، اغراض و مقاصد محترم طاہر انجم صدیقی صاحب اور نظامت کے فرائض رضوان ربانی صاحب ادا کریں گے.
تمام باذوق سامعین سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے.








