کھام گاؤں:19/دسمبر (واثق نوید) ، بلڈھانہ ضلع پریشد میں حال ہی میں بڑی مدت بعد صدر مدرسین کی ترقی کے بعد تقرری عمل میں آئی ، صاف و شفاف طریقے سے ہوئے اس عمل سے اساتذہ میں اطمینان پایا جارہا ہے ، جبکہ معزور کوٹے کے منتخب صدر مدرسین کے خلاف شکایت موصول ہونے پر معذور اساتذہ کو خصوصی معذور بورڈ کی طرف دوبارہ جانچ کے لئے روانہ کرنے کی کاروائی شروع ہے۔
اساتذہ کے مسائل اور ضلع پریشد کے اعلی افسران کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بلڈھانہ ضلع کی فعال اردو تنظیم مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے عہدیداران نے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری واثق نوید کی قیادت میں ضلع پریشد بلڈھانہ کی سی ای او میڈیم ، ایجوکیشن افسر ، ڈپٹی ایجوکیشن افسر سے انکے دالان میں ملاقاتیں کیں ،انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبال کیا ۔
اس موقع پر تینوں افسران کو تحریری میمورنڈم دیکر سبجیکٹ ٹیچر کی تقری، ریویشن ، پورٹل پر اردو کی خالی آسامیوں کے تعلق سے معلومات بھرنے کے تعلق سے تفصیلی بات چیت ہوئی ، اس تعلق سے جلد از جلد کاروائی کرنے کی یقین دھانی وفد کو ان افسران نے دلائی ہے ۔ اس موقع پر ضلع پریشد میں نئے ناظر تعلیم مقصود سر کا وفد نے خصوصی استقبال کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔ وفد میں سیّد تنویر ، عقیل خان
حنیف خان ،عبدالشفیق، شیخ
عتیق احمد ، شگفتہ خانم موجود تھے




