کھام گاؤں:31/دسمبر (واثق نوید) اکولہ کی کی معروف تعلیمی درسگاہ خواجہ غریب نواز اردو پرائمری اسکول میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کوئز کا شاندار و تاریخی انعقاد عمل میں آیا ۔
جس میں مغل نیشنل گرلز اردو ہائی اسکول سے 4 ٹیمیں ، ذوالفقار اردو ہائی اسکول و جونیر کالج سے 4 ٹیمیں ، حضرت عائشہ جونیر کالج سے 2 ٹیمیں ، کے جی این اردو پرائمری اسکول سے 2 ٹیمیں ، اور تاج اردو ہائی اسکول سے 1 ٹیم نے اس مقابلے میں شرکت کی تھی ۔ ان تیرہ ٹیموں کے درمیاں زبردست مقابلہ ہوا جس میں پہلا انعام تین سونے کے سکے ذوالفقار جونیر کالج کی ٹیم نے حاصل کیا۔
اس ٹیم میں ثنا فاطمہ ذاکر علی ، سمیرہ تنزیلہ خلیل خان ، فرحانہ پروین نثار خان ، شامل تھے ، دوسرے انعام کی حقدار مغل نیشنل اسکول کے طلبا انزیلہ ماہین صادق شاہ ، اشمیرہ امن رضوان خان ، صالحہ فاطمہ مظہر خان ، کو سائیکل کی شکل میں دیا گیا جبکہ تیسرا انعام مغل نیشنل اسکول کی جماعت دہم کی طالبات مریم پروین شیخ نثار ، الفیا پروین ضمیر شاہ ، فاطمہ نور عبدالنثار کو تین تین ہزار روپئے نقد حاصل ہوا ہے ۔
ان انعام یافتگان کو ایک پروقار تقریب میں انعامات سے نوازا گیا جس کی صدارت ادارے کے صدر عبدالجمیل آزاد نے فرمائی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے داتا مانیرٹی کے صدر حسین اختر محمد فاروق ، دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبہ کے زمہ دار منصور سر ، احمد رضا ، حفیظ سر ، ڈاکٹر صابر کمال ، سید علیم الدین ، صدر مدرس اکبر سر اور عبدالخلیل رضوی موجود تھے ۔ پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے کی گئی ،
ادارے کے سیکرٹری محمد فاروق کے زیرنگرانی آصف احمد خان نے سیرت النبی کوئز کی کامیاب منصوبہ بندی کی تھی ۔ جس کے لئے انہیں رضوان خان ، اسما فرحانہ ، فیروز خان ، شیخ عمران ، محمد کاشف ، محمد شائق ، کا تعاون حاصل رہا۔



