کھام گاؤں:31/ دسمبر (واثق نوید) نگر پریشد اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج انجن گاؤں سورجی کہ پرنسپل محمد نسیم نواز اپنے فرائض منصفی سے سبکدوش ہوئے اس لیے اسکول اسٹاف کی جانب سے ان کے لیے الودائی تقریب رکھی گئی۔
جس کی صدارت نو منتخب پرنسپل الحاج ارشد نعیم نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر نو منتخب سپروائزر بدرالدین کامن والے ، سورجی برانچ کے انچارج الحاج روشن ضمیر قریشی ، قلعہ مارننگ انچارج الحاج ظہیر احمد قریشی، سورجی مارننگ انچارج عبدالشفیق، سینیئر ٹیچر محمداظہار ،سابق انچارج سید ناظم الدین اسٹیج پر موجود تھے ، پروگرام کی نظامت کے فرائض شیخ انصار نے بہ خوبی نبھایا۔
پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام پاک کے ذریعے الحاج نظیر احمد نے کی اس کے بعد ابتدائی کلمات نو منتخب سپروائزر بدرالدین کامن والے نے پیش کیے۔
اس کے بعد اعزازی شخصیت محمد نسیم نواز کا اسکول کی جانب سے استقبال کیا گیا اور تحفہ پیش کیا گیا علاوہ ازیں دیگر افراد نے بھی اپنے طائف پرنسپل نسیم نواز کو پیش کیے اور خصوصی طور پر سورجی برانچ کے انچارج الحاج روشن ضمیر سر نے اپنے تعلیمی یوٹیوب چینل ای فور یو ایکٹیوٹیز کی طرف سے پرنسپل نسیم نواز سر کو مومینٹو دے کر ان کا سورجی برانچ کے اسٹاف شیخ انصار عبدالساجد اور کلیم شاہ، فیضان قریشی محمد عارف کے ساتھ استقبال کیا۔
اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔اسی کے ساتھ نو منتخب پرنسپل الحاج ارشد نعیم سر کا اسٹاف اور ای فور یو ایکٹیوٹیز کی جانب سے استقبال کیا گیا۔
استقبالیہ پروگرام کے بعد مہمانان خصوصی اپنے تقاریر کے ذریعے نسیم نواز سر کی خدمات کو پیش کیا اور انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔
الوداعی شخصیت نسم نواز سر نے اپنے تقریر میں اپنے تمام اسٹاف اور اپنی تعلیمی اور خدماتی سفر کو بیان کیا اور تمام اسٹاف کا ساتھ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا اخر میں صدارتی کلمات نو منتخب پرنسپل ارشد نعیم سر نے پیش کیا اور پروگرام کے اختتام پر رسم شکریہ محمد طارق قریشی نے پیش کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول الودائی کمیٹی کہ الحاج روشن قریشی،محمد انیس،شیخ انصار،محمد طارق قریشی نے کوشش کی ۔ اور پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔





