کھام گاؤں:31 /دسمبر (واثق نوید ) انڈین نیشنل لیگ کے ریاستی سیکریٹری محمد بلال میمن نے ایک اخباری بیان کے ذریعے تمام سیکولر سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رام مندر کی مجوزہ تقریبات میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ ہندوستان کا آئین سیکولر ہے اور بی جے پی اس تقریب کو حکومت کی تقریب بنا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے جبکہ مذہب ہمارے ملک میں ہر شخص کا ذاتی عقیدہ کا معاملہ ہے نیشنل لیگ کی قومی کونسل کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور آزاد و خود مختار فلسطینی ملک کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت پروفیسرمحمد سلیمان نے فرمائی اور اہم تنظیمی فیصلے لئے گئے سینئر ملی قائد پروفیسر ڈاکٹر چانسلر اندرا گاندھی نیشنل یونیورسی و سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ہمدرد کو نیشنل لیگ کا قومی کار گذار صدر اور ضمیر حسن ( مغربی بنگال ) کو پارٹی کا خازن اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔
نیشنل لیگ کے بانی جناب ابراہیم سلیمان سیٹھ رحمہ اللہ علیہ کے صاحبزادی تسنیم صاحبہ کو نیشنل ومن لیگ کی قومی صدر کا عہدہ بھی اتفاق رائے سے تفویض کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیر جہاز رانی حکومت کیرالہ احمد ڈ اور کو دل، جناب اقبال ظفر ایڈوکیٹ، سید فر علی ، ڈاکٹر منیر شریف، مقبول حسن، مزمل حسین، رفیع احمد افقی حسین، ڈاکٹرمحی الدین، ایڈوکیٹ الطاف احمد، قاسم ارک کور ، ایم اے لطیف ہی پی انور سادات، کے ایس فخر الدین، اصغر رفیع الدین ظہیر الدین احمد، سید شادان اور دیگر افراد نے شرکت فرمائی۔
