کھام گاؤں:24/دسمبر (واثق نوید) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے خیالات ، و شرد پوار کا پیغام عام عوام تک پہنچانے ، زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پورے مہاراشٹر میں پارٹی کے کار گار صدر رکن پارلیمان سوپریہ سوڑے و ریاستی صدر جینت پاٹل کی نگرانی و قیادت میں کام شروع ہے ۔
اسی ضمن میں بالاپور شہر میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور پارٹی کا پیغام عام کرنے کی غرض سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بالاپور شہر کی ذمہ داری شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ابو بکر غلام جعفر کو سونپی گئی ۔ اسکی اطلاع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر سنگرام گلاب راؤ گاونڈے نے ایک تقرری خط کے ذریعے دی ہے ۔ موصوف کے شہر صدر نامزد ہونے پر انکے چاہنے والوں اور پارٹی کے کارکنوں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔
اس نامزدگی پر انکے دوست احباب ، رشتے داروں اور پارٹی عہدیداروں و کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
