کھام گاؤں:3 /دسمبر (واثق نوید) پونہ کے مشہور و معروف شاعر و ادیب اور سہ ماہی اسباق کے مدیر نذیر فتح پوری کی سالگرہ کے موقع پر یکم دسمبر کو پونہ کے شعرائے کرام نے مبارک باد دینے کے لیے نذیر فتح پوری کے دولت کدے پر ایک پرتکلف ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایک ادبی و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
ڈھیر ساری ادبی گفتگو کے بعد شعری نشست کا آغاز ہوا جس میں عبدالحمید ہنر ، رفیق قاضی ، تنویر احمد تنویر ، ناندورہ سے تشریف لائے مہمان شاعر ایڈوکیٹ متین طالب اور صدر محفل نذیر فتح پوری نے اپنا منتخب کلام سنایا۔ بعد ازاں نذیر فتح پوری نے تمام مہمانان کے لئے بہترین ضیافت کا اہتمام کیا۔
آخر میں نذیر فتحپوری صاحب کے شکریہ کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔




