پریس ریلز
الحمدللہ!مقام فرحت وانبساط ہے کہ ۲۸؍دسمبر ۲۰۲۳ء بروزجمعرات کو پربھنی شہر میں آل مہاراشٹر مسابقہ حفظ وتقریر کا انعقاد ہوا،جس میں پورے مہاراشٹر سے ۳۸؍مدارس کے طلبہ شریک ہوئے،الحمدللہ! معہد ملت سے دو طالب علم شریک مقابلہ ہوئے اور نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا٬اور مسابقہ حفظ میں عبد اللہ ابن عارف حسین (متعلم شعبۂ حفظ )نے سوم نمبرحاصل کیا،اسی طرح مسابقۂ تقریر میں سیدمحمد طلحہ ابن زاہد رحمانی(متعلم عربی سوم )نے بھی سوم نمبرحاصل کیا ،الحمدللہ دونوں طلبہ کوسند،مومنٹو،نقدرقم اوراشیاءکی شکل میں ڈھیر سارے انعامات سے نوازا گیا۔
ہم اس نمایاں کامیابی پر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں تشکر کے جذبات سے سرشار ہوکر جبین نیاز خم کرتے ہوئے مزید ترقیات کی دعا کرتے ہیں۔
شعبۂ نشرواشاعت معہد ملّت مالیگاؤں


