(محمد شاکر ہمدرد) الہلال ایجوکیشن وملٹی پرپز سوسائٹی کھام گاؤں کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ ہذا تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہر سال کی طرح امسال بھی جماعت پنجم تا دوازدہم کے لیے ایک فوڈ میلہ مورخہ 30 دسمبر 2023 بروز سنیچر کو منعقد کیا گیا ۔اس فوڈ میلہ کا افتتاح سوسائٹی ہذا کے صدر عالی جناب عبدالمجید صاحب کے دست مبارک سے ربین کاٹ کر کیا گیا ۔
اس فوڈ میلہ میں مختلف پکوان پر مشتمل 17 اسٹال طلباء و طالبات نے لگائے۔ اس میلہ میں شرکت کرنے والے طلباء و والدین حضرات ، مہمانان خصوصی اور اساتذہ ، مختلف اقسام کے خوش ذائقہ پکوان سے لطف اندوز ہوئے ۔ان اسٹال سے کل دس ہزار روپے کا کاروبار ہوا ۔
اس فوڈ میلہ کے پس پشت طلباء میں ایک اچھے تاجر کی خوبیاں پیدا کرنا ۔حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی تجارت والی سنت کو طلباء و طالبات میں زندہ کرنا ہی مقصد خاص ہیں۔ اسکول ہذا کے صدر مدرس شیخ عارف صاحب ، ڈی ایڈ ، بی ایڈ کالج کے پرنسپل دابھاڑے سر اور اسکول ہذا کا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا اسکول ہذا کے صدر مدرس نے اس فوڈ میلہ کی تیاری میں اساتذہ کے کردار کو سراہا اور رسم شکریہ پر یہ فوڈ میلہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔


