کھام گاؤں:30/دسمبر (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کے معروف سماجی شخصیت مراٹھی شامنامہ "ایکچ گھاؤ " کے مدیر سید اکبر کو صحافیوں کی ریاست گیر تنظیم راجیہ مراٹھی پترکار پریشد کا کھام گاؤں شہر صدر نامزد کیا گیا ۔ واضح رہے کہ یہ تقرری ضلع صدر نتیش مانکر نے مرکزی صدر مدھوسودھن کولتھے کے حکم پر ایک تقرری خط کے ذریعے کی ہے۔ سید اکبر کی اس نامزدگی پر انکے دوست احباب ، رشتے داروں اور صحافی برادری نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔


