پریس ریلیز
الحمد للہ شکر الحمداللہ شکر ربی
بروز سنیچر 30 دسمبر 2023 کو امبرناتھ ضلع کلیان کی نیشنل اردو اسکول امبرناتھ میں آل مہاراشٹر اردو تقریری مقابلے میں مالیگاؤں شہر کی عائشہ نگر اور آس پاس کے علاقے کی مشہور اسکول، شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں نے شرکت کرکے تقریباً 43 طلباء و طالبات میں تیسرا اعزازی انعام حاصل کیا ہے. التمش شاکر پنجاری نے زاہد_امین سر کی بہترین مزاحیہ تقریر اف! یہ مہمان اپنے بہترین انداز میں پیش کرکے ناظرین کو لوٹ پوٹ کرنے پر مجبور کردیا...
اسی طرح جونیئر گروپ میں تمام ہی تقاریر میں سب سے بہترین تقریر لکھنے کا ایوارڈ شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں کے انتہائی فعال معلم، زاہد امین سر کو دیا گیا...
اس بہترین کامیابی پر طالب علم التمش پنجاری اور معلم زاہد امین سرکو اس کے علاوہ ہیڈماسٹر و اسٹاف شیخ امام پرائمری اسکول کو خاتون سوسائٹی کے صدر شیخ رضواں عبدالمطلب سر اور اراکین کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابی کے دعاگو ہیں..



