کھام گاؤں:24/دسمبر (واثق نوید) شب نور پرائمری اسکول، لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اور محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ کے صدر و بانی محترم غنی غازی کے فرزند و اسکول کے CEO محمد ذیشان سر کا جونیئر کالج پر اردو لیکچرار کے عہدے پر تقرر ہونے کی خوشی میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی..
اس پروگرام میں گاؤں کے ذمہ داران نے شرکت کی.
لاکھن واڑہ گرام پنچایت کے سرپنچ فیروز خان، تنٹا مکتی ادھیکش عظیم خان ، سابق صدر مدرس محمد ابراہیم، احمد خان ، یحییٰ خان ، صادق خان، اعجاز احمد شیخ اورصدر مدرس ابرار شاہ کے علاوہ معزز مہمان سرفراز نواز خان اور عبدالغفار(آکولہ) بھی اس خصوصی تقریب میں شرکت کرکے محمد ذیشان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی..
حاضرین نے محمد ذیشان جونیئر لیکچرار کو گلدستے اور شال دے کر فرداً فرداً مبارکباد پیش کی۔استقبالیہ کے بعد ظہرانے کا پرتکلف اہتمام کیا گیا۔


