کھام گاؤں ( واثق نوید) لاکھن واڑہ تعلقہ کھام گاؤں میں مسلمانوں کے لئے ٢٥ لاکھ روپیہ لاگت سے عظیم الشان شادی خانہ کی تعمیر کے لئے 30 دسمبر کو غنی غازی نے کھام گاؤں کے رکن اسمبلی آکاش فونڈکر سے انکے دفتر مین ملاقات کر کے میمورنڈم پیش کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سابق رکن بلدیہ و سماجی شخصیت الحاج محمد ادریس جمعدار ,'محمد انیس جمعدار 'صحافی واثق نوید اور دیگر احباب موجودہ تھے .
موصوف نے یقین دلایا کہ لاکھن واڑہ میں شادی خانہ کے علاوہ مسلم بستیوں میں بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جانیں گی.
غنی غازی نے اس موقع پر موصوف سے شکایت کی کہ تعمیراتی مزدوروں کے لئے حکومت مہاراشٹر کی فلاہی اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں گرام سیوک کو سرٹیفکیٹ سازی کے اختیارات حاصل ہیں مگر لاکھن واڑہ گرام پنچایت کا گرام سیوک سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر رہا ہیے موصوف نے فوراً بی ڈی او کو ہدایت دی کہ گرام سیوک کو سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے کیلئے حکم دیں۔ اس موقع پر وفد نے تعلقے کے مسلم دیہاتوں کے مسائل اور انکے حل کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی ۔



