کھام گاؤں:30/دسمبر (واثق نوید) شہر کی معروف تعلیم گاہ ھدی انگلش اسکول اپنی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے نہایت مقبول ہے، آئے دن مختلف سرگرمیوں کے ذریعے طلباء میں تعلیم سے رغبت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے امسال بھی طلباء میں سائنسی رجحانات کو بڑھاوا دینے کے لیے اسکولی سطح پر سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔
الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری ہدی انگلش اسکول و جونیئر کالج میں منعقد اس نمائش کا افتاح پروفیسر ایف,اے،خان ریٹائرڈ پرنسپل پولی ٹیکنیک کالج اورنگ آبادکے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر42 طلباء نے اس نمائش میں اپنے ہاتھوں ماڈل بنا کر اپنی سائنس دوستی کا ثبوت دیا۔ محمد رازق کی صدارت میں منعقد اس نمائش میں انچارج پرنسپل رقیہ صالحہ واساتذہ بھی موجود تھیں۔


