ریسوڑ : (محمد شاکر ہمدرد)مورخہ 16 دسمبر 2023 بروز سنیچر اسکول ہذا کے وسیع و عریض میدان میں بچوں کے لیے ایک آنند میلے کا اہتمام کیاگیا۔اس آنند میلےکی بطور افتتاحی شخصیت محمد کبیر محسن صاحب (سیکریٹری الہلال ایجوکیشن وملٹی پرپز سوسائٹی ريسوڑ ضلع واشم) کاانتخاب کیاگیا اور بطور مہمانان خصوصی شہرکی معزز شخصیات میں سنتوش بھاؤ چراٹےممبر بلدیہ رسوڑ ،شیخ سلیم بھائی ممبر بلدیہ ریسوڑ، حاجی وحید صاحب ،حاجی عقیل صاحب ، مشیرخان ، شیخ بھکن سیٹھ ، سابق نائب صدر بلدیہ ریسوڑ، سماج سیوک شیخ مسلم بھائی ، ضمیر احمد خان صدر مدرس اسکول ہذا، محمد شاہد صدر مدرس پرائمری سیکشن ، موجود تھے.
تمام ہی مہمانان خصوصی کے استقبال کے بعد افتتاحی شخصیت نےاس آنند میلےکی غرض و غایت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کے مستقبل میں طلبا و طالبات بھی ایک بہترین تاجربن کر کیسے سماج میں اپنی پہچان بنا سکتے ہیں۔ایک بہترین تاجر بننے کے لیے درکارخصوصیات کو مختصر جامع انداز میں بیان کیا۔بعدازاں موصوف ہی کے دست مبارک سےاس آنند میلے کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا گیا۔اس آنند میلے میں جماعت پنجم تا جماعتِ دوازدہم کے 100 طلباء و طالبات نے مختلف پکوان پر مشتمل اپنے اسٹال لگا کر اپنے پکوان کو فروخت کیا۔
حاضرین نے مختلف اقسام پر مشتمل پکوان كو قیمت دیکرخریدا اور اپنی پسند کے پکوان کو کھا کر اس کے مزیدار ذائقے سے لطف اندوز ہونے ۔اس طرح اس خرید و فروخت میں تقریباً 30 سے 40 ہزار روپیے کا کاروبار اس آنند میلے سے ہوا۔ اس آنند میلے کا اختتام پر امن و خوش آئند رہا۔
اس آنند میلےکوکامیاب بنانے میں اسکول ہذاکے تمام تر اسٹاف کی محنت و رہنمائی شامل رہی۔نظامت کے فرائض اسکول ہذا کے ماہرناظم استاد محترم سعید احمد خان نےاپنے منفرد انداز میں اداکیے۔ اسکول ہذا کےصدر مدرس ضمیر احمد خان کےرسم شکریہ پر آ نند میلا اپنے اختتام کو پہنچا ۔





