کھام گاؤں ( واثق نوید) ملکاپور 6 جنوری بروز سنیچر صبح 11.30 بجے مولانا آزاد وچار منچ کے صدر اور مہاراشٹر ریاستی کانگریس اقلیتی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری حاجی مزمل علی خان کی جانب سے آنجہانی بال شاستری جامبھیکر کی یاد میں ملکاپور ریسٹ ہاؤس میں ضلعی سطح پر یومِ صحافی ( پترکار دیوس ) صحافیوں کے اعزاز میں بڑے تزک و احتشام سے منایا گیا. استقبالیہ نشست کی صدارت حاجی مزمل خان نے کی اور بطور مہمان خصوصی جلگاؤں جامود سے بابو جمعدار ، فرحان خان، ناندورہ سے سید اسمعیل مدرس، شیخ چاند ٹھیکدار ، ملکاپور سے فیروز افسر خان لیڈر و دیگر معززین موجود تھے.
صحافی فیروز خان فیروز سر نے آنجہانی بال شاستری جامبھیکر اور 6 جنوری یومِ صحافت کی تفصیلات اور ملک قوم وملت اور سماجی و معاشرتی تعمیرات میں صحافیوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی. مراٹھی، ہندی ، اردو کے سینیٔر و تجربہ کار شرکت فرما صحافی حضرات فیروز خان فیروز سر ( سیاسی تقدیر ) شیخ جمیل شیخ جان محمد ( ایڈیٹر شبدھ کی گونج )، شیخ ابو بھائی باغبان ( ایڈیٹر دینک سرڑ ), الہی بخش قریشی ( ملکاپور نیوز ) شیخ نثار بھائی ( جلگاؤں اروت) ڈاکٹر شفیق قریشی ( ملکاپور کی آواز ) شیخ یاسین قریشی ، منوج پاٹیل ، اشوک بھاؤ و دیگر ذی شعور صحافی حضرات و باوقار شخصیات موجود تھے.
حاجی مزمل علی خان و مہمانان ، فیروز خان افسر خان لیڈر و دیگر نے تمام معزز صحافیوں کا شال و گلدستہ دیکر گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور تمام میڈیا والوں کو نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی اور صحافی برادری کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی اور کہا کہ ان حضرات کی قابل قدر خدمات واقعی بہت اہم اور ذمہداری والی ہے. نظامت کے فرائض اور اظہار تشکر فیروز خان فیروز سر نے ادا کیٔے اس طرح پر امن طریقے سے ملکاپور استقبالیہ نشست کا اختتام ہوا. موصوف حاجی مزمل علی خان صدر مولانا آزاد وچار منچ سے ملی جانکاری کے مطابق کہا کہ ہم نے بلڈھانہ ضلع کے مختلف مقامات پر صحافی حضرات کا استقبال کیا اور انکی عزت افزاںٔی کی جو واقعی ہمارے لئے قابل فخرو لاںٔق تحسین ہے.


