کھام گاؤں (واثق نوید) علاقہ برار کے نوجواں شاعر کلیم رہبر کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی آمد پر اسکول کے جانب سے انکا پرزور استقبال کیا گیا ۔ انکی طلباء بلخصوص درجہ دوم کے طلبا سے خصوصی ملاقات کرائی گئی ۔
معلوم رہے کہ چکھلی پنچایت سمیتی کے مدرس و معروف شاعر کلیم رہبر کی نظم درجہ دوم کی مشقی بیاض میں شامل ہے ، موصوف کیسی نجی کام کے سلسلے میں اٹالی تشریف لائے تھے ، اس موقع پر وہ اساتذہ سے ملنے کے لئے ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی میں تشریف لائے ۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اسکول کے صدر مدرس و اسٹاف نے فوراً انکے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔
جس کی صدارت اسکول کے صدر مدرس واثق اللہ خان نے کی ، اسکول کے سینیئر مدرس و جواں سال شاعر جلیل ارشد نے طلباء کو کلیم رہبر کا تعارف کراتے ہوئے بچوں کے لئے انکی شاعری پر روشنی ڈالی جبکہ پروگرام کے صدر و معروف صحافی واثق نوید نے طلباء کے سامنے انکا انٹریو " کلیم رہبر اسکول کے احاطے میں " لیکر طلباء کے سامنے کلیم رہبر کی ابتدائی تعلیم ، حالات زندگی ، ادبی سفر و ذاتی زندگی اجاگر کرنے کی کوشش کی اس موقع پر کلیم رہبر نے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر آپ بھی اس مقام پر پہنچ سکتے ہیں اسکے لئے آپ کو نصابی کتب کے علاوہ دیگر ادبی کتب ، رسالوں کا بھی مطالعہ کرنا ہوگا۔
آپ کا مطالعہ جتنا وسیع ہوگا آپکی شخصیت میں اتنا ہی نکھار پیدا ہوگا ۔ بعد ازاں سرفراز سر نے اپنے خطاب میں انکی ادبی و تدریسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔ کلیم رہبر کی مشقی بیاض میں نظم شامل ہونے پر اسکول کے جانب سے انکا پرزور استقبال کیا گیا درجہ دوم کے تمام طلباء نے بھی موصوف کا اجتماعی استقبال کیا ۔
آخر میں طلباء کی فرمائش پر نصابی مشقی بیاض میں شامل نظم کلیم رہبر نے اپنی خوبصورت آواز طلباء کو سنائی ۔ نصاب میں شامل نظم شاعر کے ذریعے سنکر طلباء کو مسرور ہوئے ۔ ندیم سر کے اظہار تشکر پر استقبالیہ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔


