جلگاؤں: (عقیل خان)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری اقرا بی ایم جین پرائمری اسکول میں سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار کی صدارت میں کھیل کے انعامات کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا.
تلاوت پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ جماعت کے جی تا چہارم کے کل 205 طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔اسکول ھذا چیرمین ظفر محمد شیخ ،سوسایٹی کے ڈائریکٹر عبدالرشید شیخ اور طارق انور نے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ سرپرست حضرات کو اپنے ذرین خیالات سے نوازا۔روداد صدر مدرس اسلم خان نے پیش کی۔
نظامت کے فرائض نبیلہ مس نے انجام دیے۔حفیظ النساء شیخ، رفعت بانو ،صادق شیخ،سید خورشید علی،شگفتہ شیخ،جمیلہ شیخ،سمیرہ سید،رضوانہ شیخ، حناءشاہ،امبرین شیخ ،عمران خان اورعرفان خان نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور محنت کی
۔رفعت بانو کے رسمِ شکریہ پر
پروگرام کے اختتام پزیر ہوا