جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) اقرا ایجو کیشن سوسائٹی کے زیر انتظام اقرا ڈی ایل ایڈ کالج کے سال اول و دوم کے زیرِ تربیت معلمین کے لیے 29 فروری و 1 مارچ 2024 دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ افتتاح انیل جھوپے ، پرنسپل DIET کے دست مبارک عبدالکریم سالار کی زیر صدارت انجام پایا۔
اس موقع پر کالج ہذا کے چیئرمین عبدالرشید شیخ ، ڈاکٹر سی ڈی سالنکھے، ڈاکٹر جگنناتھ دلندھرے DIET، اقرا بی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عرفان شیخ ، اقرا پبلک اسکول کے صدر مدرس ضمیر اشرف قاضی بطور مہمانان خصوصی موجود تھے ۔ تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ نعت کا نذرانہ فردوس شاہ نے پیش کیا۔ تربیتی کیمپ کے انعقاد کی غرض و غایت کالج ہذا کی پرنسپل سعیدہ وکیل نے پیش کی ۔ ڈاکٹر عرفان شیخ نے طلبہ کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے اور تربیتی کیمپ سے مثبت تبدیلی اخز کرنے کی ہدایت دی ۔
ڈاکٹر سی ڈی سالنکھے نے زندگی کی لازمی مہارتوں کو تدریس میں استعمال کرنے کے گر بتاۓ۔پرنسپل انیل جھوپے نے کہا کہ جیسے ایک دانہ کئ دانوں کے پیدا ہونے کا سبب بنتا ہے اسی طرح آپ کی معرفت بھی بچوں میں سنسکار پروان چڑھانا چاہیے۔ اپنے صدارتی خطبے میں عبدالکریم سالار نے زیر تربیت معلمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کی تعمیر آپ کے سپرد ہے۔ اس لیے آپ کی ذمہ داری ہوگی کہ آپ مہذب نسلیں تیار کریں۔
اس موقع پر ڈاکٹر انیل جھوپے کا خصوصی اعزاز کیا گیا ۔ ڈی ایل ایڈ سال دوم میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے پر جویریہ یوسف خان ، جویریہ آصف شاہ اور نزہت شیخ نورالدین کا اعزاز کیا گیا۔ نظامت نزہت شیخ نورالدین نے احسن طریقے سے کی۔
دو روزہ تربیتی کیمپ میں نفیس مس نے علم ریاضی کے خوف کو ختم کرنے اور ہنستے کھیلتے ریاضی کی درس و تدریس کے طریقے بتائے۔ پروفیسر وی۔ ٹی پٹھان نے بہت آسان مراٹھی زبان میں معلم کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر کویتا بھاسکر نے کشیدگی کے انتظام پر طلبہ کی رہنمائی کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ایشور سونگرے نے English Communication Skill پر موثر لیکچر پیش کیا۔ آداب زندگی اور بنیادی اجزاء کا تدریس میں استعمال اس موضوع پر ڈاکٹر شیخ ہارون بشیر نے سیر حاصل گفتگو کی
اختتامیہ کے موقع پرپروفیسر ڈاکٹر سونگرے نے مزید مشوروں سے نوازا ۔ رفیق شیخ سر نے مہمانان کی گل پیشی کی ذمہ داری انجام دی۔ قاسم پٹھان سر، وسیم اختر سر، شیخ اسما میڈم، جمیل خان سر، احمد بھائی اور ساحل شیخ نے پروگرام کی کامیابی کے لیے محنت کی ۔