کھام گاؤں (واثق نوید) ہندو مسلم ایکتا منچ بلڈانہ و سحر غزل اکادمی کےزیر اہتمام بلڈانہ ضلع کی مشہور و معروف شخصیت عالمی شہرت یافتہ شاعر ریاض انوربلڈانوی کی طفلی نظموں پر مشتمل کتاب سمن زار اجراء مورخہ 18 فروری کو بدست فصیح اللہ نقیب اکولوی و ڈاکٹر گنیش گائکواڑ آغاز بلڈانوی انجام پایا صدارت مشہور و معروف شاعر مستقیم ارشد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض منور الزماں نے بہت ہی خوش اسلوبی سے انجام دۓ. مہمان خصوصی کی حیثیت سے عبدالصمد ( سابق کمشنر ریلوے پولس) و ڈاکٹر سدانند دیشمکھ بلڈانہ تھے ۔
محفل کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے ہوا ڈاکٹر گائکواڑ ہاسپٹل سبھا گرہ بلڈانہ میں رکھے گۓ اس پروگرام میں ڈاکٹر گنیش گائکواڑ آغاز بلڈانوی کو اعزاز سے نوازا گیا، محترم ریاض انور کی ادب کے تئیں خدمات کو سراہا گیا یکے بعد دیگرے تمامی احباب و رفقاء نے مبارکباد پیش کی بعد ازاں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا
جس میں مقامی و بیرونی شعراء و شاعرات نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اور صاحب کتاب ریاض انور کی نظموں کی سراہنا کی... کلام پیش کرنے والے شعراء و شاعرات میں فصیح اللہ نقیب ڈاکٹر گنیش گائکواڑ آغاز بلڈانوی عارف زماں بالاپوری کریم درویش واشم انس نبیل اکولہ ناز پروائی امراوتی صابر شاہ صابر ساکھر کھیڑا عمران ثانی بلڈانوی عظیم شاد رائپوری یاسین تنہا دیولگھاٹ یوسف فلاحی ڈونگاؤں کلیم کیف چھکلی ماجد رضا آصف منور عمر بلڈانوی سمیر فراز شامل ہیں مسقییم ارشد نے اپنے صدارتی خطبہ میں ریاض انور کی اردو ادب کے تئیں خدمات کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ہم موصوف کی اس خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے.
علاقہ برار سے بہت دنوں بعد طفلی نظموں کا مجموعہ سمن زار شائع ہوا ہے جو ادب اطفال مین سنگ میل ثابت ہوگا کنوینر مشاعرہ سید آصف (کونسلر) نے اظہارِ تشکر کیا.....