کھام گاؤں (واثق نوید) مورخہ 28 فروری کو ضلع پریشد اردو ہائر پرائمری سکول اٹالی میں سائنس ڈے کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کی صدارت سکول کے صدر مدرس واثق اللہ خان نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر سینئر مدرس سرفراز خان موجود تھے۔
پروگرام کے آغاز میں سائنس کی معلمہ خان نورجہاں نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اساتذہ میں جلیل ارشد خان نے طلباء کو سی وی رمن اور سائنس کے میدان میں ان کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی معلومات دی مہمان خصوصی سرفراز خان نے سماجی ترقی کے لیے سائنسی نقطہ نظر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اپنے صدارتی خطاب میں سکول کے صدر مدرس واثق اللہ خان نے بچوں کو سائنس کے میدان میں تحقیق کرنے کا مشورہ دیا اور اپنے اردگرد ہونے والے واقعات کی سائنسی نقطہ نظر سے توجیہ کرنے کا مشورہ دیا۔
پروگرام کی نظامت محمد ندیم نے تو اظہار تشکر نرگس بانو نے کیا ۔ بعد ازاں اعلی جماعتوں کے طلبا کو سائنس لیب کے جاکر آلات کا مشاہدہ کرایا گیا جبکہ پرائمری کے طلبا کو سائنس کیٹ کا مشاہدہ کرایا گیا۔