کھام گاؤں (واثق نوید) 16مئی کو جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سے انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کے وسیع وعریض ہال میں عازمین حج کیلئے ایک تربیتی نشست صبح 11 تا 3 بجے تک منعقد کی گئی
پروگرام کا آغاز عمر تنویر احمد کے سورۃ البقرہ کی (3) آیات (158 تا 160) کی تلاوت قران و ترجمہ کے ساتھ ہوا
عازمین حج کی تربیتی نشست کا باقاعدہ آغاز جماعت اسلامی ہند بلڈانہ کے ناظم ضلع سہیل فرقان کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔
اسکے بعد قمر احمد خان (پیپل گاؤں راجہ) نے عازمین حج کو اللہ تعالیٰ کا مہمان بتایا اور سفر حج میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی نشان دہی کی۔
بعد ازاں اورنگ آباد سے تشریف لائے ( خدام حجاج کمیٹی اورنگ آباد کے ٹرینر) مفتی محمّد محسن قاسمی نے عمرہ، حج، اور سفر مدینہ کی تفصیلی معلومات تقریباً 2 گھنٹے تک دی۔
اختتامی خطاب اورنگ آباد سے تشریف لائے مہمان جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کے شریعہ کونسل کے رکن عبدالقوی صدیقی فلاحی نے ۔۔ روح حج، مقصد حج، اور حج کے بعد مطلوبہ تبدیلیاں اور زندگی پر اس کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔ آپ کے منفرد اور دلنشیں انداز نے تمام سامعین کو بے حد متاثر کیا۔
اظہار تشکر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں عمیر احمد خان نے پیش کیا
نشست کے اختتام پر تمام حاضرین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا خواتین کے لئے پردے کا معقول نظم کیا گیا تھا
پروگرام کی نظامت اپنے منفرد و شیریں لب ولہجہ میں سلیم اختر نے کی۔ مفتی محسن قاسمی کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
