واشم (محمد شاکر ہمدرد) مسلم طالبات اپنی تعطیلات سے بھر استفادہ حاصل کرسکے اس غرض سے جی آئی او مسلم طالبات کی تنظیم یونٹ رسوڑ کے زیر اہتمام 9 جون تا 15 جون تعلیم بیداری ہفتہ منایا گیا۔ سات روزہ تعطیلاتی کورس میں اسلامی معاشرہ کی فلاح و بہبود اور دنیاوی تعلیم سے متعلق مسلم طالبات کو بیدار کرنے کے لئے تنظیم نے مختلف مقابلوں كو منعقد کیا ۔اور طالبات کو بیدار کرنے کی کامیاب کوشش کی ۔
مختلف مقابلے ، مقابلہ ڈرائنگ ، مقابلہ نعت، مقابلہ تقاریر ، اُردو ، ہندی مراٹھی ، انگریزی ، الفاظ پر مشتمل انتاکشری مقابلہ، اور گروپ پر مشتمل دیگر سرگرمیاں منعقد کی گئی ۔(GIO )یونٹ رسوڑ کی ذمہ دار عفیرہ شیخ وقار ،افرا وسیم خان ،سہارا فردوس محمد فاروق ، صوفیہ فردوس محمد فاروق ، نے اس تعلیم بیداری مہم کے ایک ہفتے چلنے والی تعلیمی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔
مختلف محلوں سےآئی طالبات نے بھی ان تعلیمی سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس موقع پر محمد جنید صاحب نے طالبات کو سیرت ابراہیم علیہ السلام سے روشناس کروایا۔ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کس طرح بت پرستی کے دور میں اللہ کی صدا بلند کی اس دوران انہیں کن پریشانیوں مصائب اور حالات کا مقابلہ کرنا پڑا کس طرح ان کی مخالفت کی گئی اور انہوں نے حکمت عملی کے ذریعے عوام کو خطاب کرتے ہوئے ایک اللہ کی دعوت دی اور ابراہیم علیہ السلام کو کس طرح اللہ رب العالمین نے آزمایا اور وہ اس آزمائش میں ثابت قدم رہے ۔
اس کے بعد اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا واقعہ اور خانہ کعبہ کی تعمیر کی تاریخ سے طالبات کو روشناس کروایا جس کا مقصد تمام پیغمبر علیہ السلام کی سیرت کو طالبات پڑھیں یا سنے تو اس کے ذریعے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اور اس رہنمائی کے ذریعے ہم اپنی زندگی کو کس طرح مفید اور کارآمد بنا سکتے ہیں ۔پرمغز سیرت کے واقعات کے ذریعے اپنے مافی الضمیر کو ادا کیا ۔ تنظیمِ کے تعلقہ صدر محمد رضوان نے اس ایک ہفتہ چلنے والے تعلیم بیداری مہم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے اس پروگرام کا مقصد بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم اس تعلیم بیداری مہم کا خاصہ ہے ۔ دوسرا اس کے ذریعے ان طالبات کے مستقبل كوروشن و تابناک بنانا ہے مزید برآں طالبات میں مخفی صلاحیتوں کو اجاگرکرکے انہیں اس قابل بنانا ہے کے وہ مستقبل میں اپنی قوم و ملت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکے ۔اس پروگرام کے ذریعے یہ کوشش کی گئی کے یہ طالبات مستقبل قریب میں ایک اچھی طالبہ ، شرعی احکام کی پاسدار بن کر اپنے والدین، اپنے معاشرے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ایک ہفتہ چلنے والی تعلیم بیداری سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی انجام دینے والی طالبات کو اراکین جماعت اسلامی ہند یونٹ رسوڑ کی جانب سے ہمت افزا انعامات تقسیم کیے گئے۔ ناظم ضلع واشم جماعتِ اسلامی ہند محمد وقار صاحب کے دعائیہ کلمات پر یہ تعلیم بیداری ہفتہ اپنی آب و تاب کے ساتھ اختتام کو پہنچا ۔




.jpg)