الحمدللہ آج سے نیا اسلامی سال 1446 ہجری شروع ہورہا ہے۔ یہ اللہ کا ہم سب پر بے پناہ احسان وکرم ہے کہ اس نے ہم جیسے گناہگاروں کو زندگی کی ایک اور بہار دیکھنے کا زریں موقع عنایت فرمایا۔ یقینا یہ شکوے شکایت یا غم کا نہیں خوشی کا موقع ہے۔ کیوں کہ ہمیں ایک اورمہلت مل گئی۔ آئیے اس موقع پر مصمم ارادہ کرلیں کہ آنے والے شب وروز اب ہم صرف نیکیوں میں صرف کریں گے۔ نمازوں کی پابندی کریں گے۔ غیبت چغل خوری اور لوگوں کی دل آزاری سے گریز کریں گے۔ ہر طرح کے چھوٹے بڑے گناہ سے بچنے کی کوشش کریں گے۔ اللہ ہم سب کو کہنے سننے اور لکھنے پڑھنے سے زیادہ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ یہ نیا سال ہم سب اور ہمارے اہل و عیال کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔ آمین۔
آپ سب کو شکیل حنیف اور ہمارا مالیگاؤں کی جانب سے نئے اسلامی سال 1446 کی پرخلوص مبارکباد
