الحمدللہ ! بارگاہ ایزدی میں تشکر و امتنان کے جذبات سے سرشار ہوکر میں اپنے متعلقین اور حلقہ احباب کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس عاجز و عاصی بندے کو پھر حرمین شریفین کی زیارت کا موقع نصیب فرمایاہے۔
ان شاء الله! 12 ؍جولائی 2024 ء بروزجمعہ صبح سویرے میں اپنی شریک حیات اور تین بچیوں کے ہمراہ عمرہ کے ارادہ سے روانہ ہو رہا ہوں
20؍ دنوں کا سفر ہے۔ چونکہ عمرہ کی تاریخ ارجنٹ میں طے ہوئی ہے۔ اس لیے میں فرداً فرداً سبھوں سےملاقات سےقاصر ہوں۔
لہٰذا آپ سبھی حضرات سے گزارش ہے کہ اگر میری ذات سے کسی کو ادنیٰ سی بھی تکلیف ہوئی ہو تو اللہ واسطے مجھے معاف فرمائیں اور میرے لیے خیروعافیت کی دعا فر مائیں،
میں بھی ان شاء الله سرزمین مقدس میں آپ حضرات کے لیےدل سے دعا کروں گا۔فقط
رحمانی سلیم احمد ایڈیٹر گلشن اطفال صدر انجمن محبان اُردو کتب مالیگاؤں
9890801886

.jpg)