کھام گاؤں (واثق نوید) مسلم پرسنل لا بورڈ کے اصلاح معاشرہ کے ضمن میں چل رہی آسان و مسنون نکاح مہم کے بہترین نتائج دیکھنے میں آرہے ہیں۔
جو ایک خوش آئند بات ہے ۔۔
اس کے چلتے کچھ نکاح اتنے سادہ و آسان ہورہے جن کی چرچا سماج کے ہر شعبے میں ہورہی ہے ۔
حال ہی میں بلڈھانہ ضلع کے ملکاپور شہر سے ایک دعوت نامہ موصول ہوا ۔ بعد میں یہ رقعہ مقامی شوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے ۔
دعوت نامے میں عقد میں مقامی متعلقین، رشتے داروں اور دوست احباب کو طلاع دی گئی کہ بعد نماز عصر میری بڑی بیٹی کا عقد مرکز مسجد صیقل پورہ میں ہونے جارہا ہے ۔
آپ لوگ وہاں عصر پڑھ کر خطبہ نکاح میں شریک ہوکر دونوں خاندانوں کے لیے دعا فرمائیں.
طعام کا نظم نہیں ہے ۔ بیرونی احباب صرف نکاح میں شرکت کے لئے سفر کی زحمت گوارہ نہ فرمائیں ۔
اپنے مقام سے ہی دولہا دلہن کو دعاؤں سے نوازئے۔ ۔ یہ مثالی دعوت نامہ ہے ملکاپور شہر کے معزز شخصیت محمد ذاکر کلیم کی دختر نیک اختر کی شادی کا ہے۔
موصوف کی دختر کا عقد 13 جولائی بمطابق 6 محرم کو وظیفہ یاب صدر مدرس محمد ابرہیم نور کے فرزند ڈاکٹر محمد عادل کے ساتھ ہونے جارہا ہے ۔
یہ ہونے والی مثالی شادی ضلع بھر چرچا کا موضوع ہے ۔
معلوم رہے کہ یہ شادی کئی لحاظ سے قابل ستائش ہیں.
معلوم رہے کہ نوشہ میاں ابھی ایم بی بی ایس کے سال چہارم میں زیر تعلیم ہے جبکہ دلہن بی یو ایم ایس میں زیر تعلیم ہے ،
یعنی دونوں بھی ہی دور طالب علمی میں ازدواجی زندگی میں قدم رکھنے والے ہیں ۔
یہ آج کے پر آشوب دور میں کالج یونیورسٹی میں جو ارتداد کی لہر چل رہی اس کو روکنے کی ایک اچھی کوشش ہے ۔
13 جولائی کو ہونے والا یہ نکاح قابل ستائش و قابل تقلید بھی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس نکاح میں خوب خیر و برکت عطا فرمائے ۔ ( آمین )

سلام ورحمت
جواب دیںحذف کریںمسنون نکاح کی خبر سے دل بہت خوش ہوا۔ ڈاکٹر محمد عادل صاحب کو خصوصی طورپر مبارکباد۔ خداوند کریم اس نکاح میں خوب خوب خیروبرکت فرمائے۔ انتہائی خوش کن خبر ہے۔ اس خبر کو زیادہ سے، زیادہ وائرل ہونا چاہئے۔
انس مسرورانصاری